منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ کی دھمکی، چین نے دوستی کا حق اداکردیا،ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم رکھیں گے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی حالیہ دھمکی کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کر نا چاہیے ٗچین اور پاکستان کو ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری کو قائم رکھنا ہے، چین اپنے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فائدہ پہنچانے

کا خواہش مند ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ ژوانگ نےمنگل کو پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، پاکستان نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ دہشت گردی سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام کی بنیاد تعاون کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری کو قائم رکھنا ہے، چین اپنے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہش مند ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد کو بیوقوفی قرار دیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ طلبی کے دوران امریکی سفیر سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کی وضاحت بھی مانگی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…