اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین سے نہیں لڑی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر وزیر دفاع نے ا پنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ افغانستان میں موجود القاعدہ کو شکست دینے کیلئے امریکا کی بہت زیادہ مدد کی اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہیں موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔خرم دستگیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین سے نہیں لڑی جائے گی۔وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم خان دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلا ف جنگ میں امریکہ کا اتحادی رہا ہم نے انہیں فوجی اڈے ،زمینی وہوائی مواصلات فراہم کیں لیکن بدلے میں ہمیں صرف نفرت اور بداعتمادی ملی۔ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نظر انداز کررہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم خان دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی مددسے امریکہ 16سال سے ا لقاعدہ کوتباہ کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو فوجی اڈے، زمینی وہوائی مواصلات فراہم کیں لیکن ہمیں بدلے میں صرف نفرت اور بد اعتمادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کونظراندازکرتاہے جبکہ افغانستان میں موجوددہشت گردپاکستانیوں کوقتل کرتے ہیں۔