ریاض(سی پی پی) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی مملکت میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ملک کی جنوبی گورنری الدھنا میں الصیاھد کے مقام پر ہوا ہے۔ عرب بررساں ادارے کے مطابق اونٹ – ایک تہذیب کے عنوان سے اونٹ میلے کی انتظامیہ کی طرف
سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق سرگرمیاں شروع کی گئیں جن میں ملک بھر سے اہم شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔میلے میں حصہ لینے والے اونٹوں کے مالکان کی طرف سے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کے لیے اپنے اونٹوں کا انفرادی جائزہ پیش کرنے اور مقابلوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ میلے کے پہلے روز اونٹوں کے شوقین اور میلے میں دلچسپی رکھنے والے فراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔