اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں یکم جنوری سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مالیاتی امورکے ماہر حارث العمری کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2018ء سیسعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کا آغاز ہو جائے گا۔ اس ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے
سرکاری خزانے کو 35 ارب ریال کی آمدن متوقع ہے، سعودی عرب کے میڈیا ذرائع کے مطابق حارث العمری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے فرار کے واقعات بعید از امکان نہیں، انہوں نے کہا کہ بعض سرمایہ کار ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کے حوالے سے کئی غلطیاں بھی کریں گے۔