واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سیکرٹری دفاع جمیز میٹس نے کہاہے کہ نئے سال میں پینٹا گون افغان فورسز کی مدد کیلئے مزید عسکری مشیر شامل کریگا کیونکہ امریکہ نے افغان فورسز کی مدد سے خطے میں جنگیں جیتیں ہیں۔سالِ نو سے قبل پریس بریفنگ کے
دوران امریکی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ ہم مزید امریکی فورسز اور عسکری مشیر افغانستان کی فوج میں شامل کریں گے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ان (افغانیوں) کے پاس ایسے لوگ موجود نہیں تھے اور وہ اس طرح لڑنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے جیسا ہم چاہتے تھے۔افغان فورسز کو طالبان کے خلاف جنگ جیتنے میں مزید وقت درکار ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اگر ایک فوج تشکیل دی جائے اور اسے بیک وقت حالات کو معمول پر لانے اور لوگوں کو تحفظ دینے کا کام دیا جائے تو اسے اپنی کارکردگی دکھانے میں وقت لگتا ہے۔جیمز میٹس نے کہا کہ افغان فورسز کے ساتھ مزید امریکی مشیروں کو منسلک کرنے سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ان فوجیوں کی میدانِ جنگ میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی جن کے پاس اس قبل رہنمائی کیلئے لوگ موجود نہیں تھے۔ امریکہ کے سیکرٹری دفاع جمیز میٹس نے کہاہے کہ نئے سال میں پینٹا گون افغان فورسز کی مدد کیلئے مزید عسکری مشیر شامل کریگا کیونکہ امریکہ نے افغان فورسز کی مدد سے خطے میں جنگیں جیتیں ہیں مزید عسکری مشیر شامل کریگا کیونکہ امریکہ نے افغان فورسز کی مدد سے خطے میں جنگیں جیتیں ہیں۔