تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے ملک میں مظاہروں کے لئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کو دھوکہ دہی اور موقع پرستانہ قراردیاہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان بہرام نماسیمی نے اپنی ویب سائیٹ پر لکھا ہے ’’ایران عوام امریکی عہدیداروں اور ٹرمپ کے موقع
پرست بیانات کو کوئی وقعت نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور بہت سے ایرانیوں کو بے بنیاد بہانوں پر امریکہ میں گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ یہی بوجہ ہے کہ وہ کچھ ریلیوں میں ان عہدیداروں کی کچھ معاونت دیکھتے ہیں اور انہیں موقع پرست سمجھتے ہیں‘ انہوں نے کہ اکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عوام کے شہری مطالبات کی قانونی سپورٹ کے لئے جمہوری سٹرکچر تشکیل دیا ہے ۔ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے معاشی مسائل کے خلاف مظاہروں کے حق میں ٹویٹ جاری کیا تھا جو ایران کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں پھیل گئے ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایرانی حکومت کو اپنے عوام کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے جن میں اظہار رائے بھی شامل ہے اور یہ کہ دنیا دیکھ رہی ہے ۔ ایران نے ملک میں مظاہروں کے لئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کو دھوکہ دہی اور موقع پرستانہ قراردیاہے ۔