بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم خلیجی ملک میں مقیم افراد اور ان سے رابطے میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بُری خبر،سکائپ پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) باہمی رابطوں کیلئے استعمال ہونے والے مقبول سافٹ ویئر ’’اسکائپ‘‘ کو متحدہ عرب امارات میں بلاک کردیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اسکائپ تک رسائی کو بلاک کردیا گیا ہے۔اتصالات کا کہنا تھا کہ اسکائپ بغیرلائسنس وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول سروس (VoIP) دے رہی ہے اور بغیرلائسنس وائس اوورآئی پی سروس غیرقانونی ہے۔ دوسری جانب

اسکائپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ بات ہمارے علم میں لائی گئی کہ ہماری ویب سائٹ اور سروسز کو یو اے ای میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد یو اے ای میں آپ اسکائپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے‘‘۔خیال رہے کہ اسکائپ کے ذریعے کمپیوٹر، اسمارٹ فونزاور ٹیبلیٹس وغیرہ پر وائس اور ویڈیو کالز کی جاتی ہیں اور اس سروس کی بندش سے متحدہ عرب امارات میں موجود صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…