جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

القدس کیخلاف جارحیت ،تمہارے ساتھ سات آٹھ ملک ہونگے اور جواب کتنے ممالک ملکر دیں گے؟ترک صدر نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے جارحانہ اقدامات اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش دونوں ملکوں کو مہنگی پڑیگی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑ اور منظم تنظیم ماس اکنا کے شیکاگو میں ہونے والے 16 سالانہ اجلاس کے موقع پر بھیجے گئے مکتوب میں لکھا کہ امریکی مسلمان بدترین آزمائشوں،

خطرات اور نئے چیلنجز سے گذر رہے ہیں۔ یہ امریکی مسلمانوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے یکسو ہو کر غور کریں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں القدس کے حوالے سے حاصل ہونے والی فتح ونصرت نے ایک بار پھر القدس کی اہمیت ثابت کردی ہے۔ القدس کے دفاع کیلئے پوری مسلم دنیا کو متحرک ہونا چاہیے اور اس کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اکیس جنوری کو جنرل اسمبلی کے فورم سے منظور ہونے والی اس قرارداد کی طرف اشارہ کیا تھا جس میں 129 ملکوں نے القدس کی حمایت کی تھی۔ اس قرارداد میں امریکی حکومت کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو باطل قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ القدس ہمارے دلوں کی دھڑکن، آنکھوں کی ٹھنڈک، ہماری عزت و ناموس اور عالم اسلام کے لیے سرخ لکیر ہے۔ آج عالم اسلام کو القدس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ترک صدر نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے ہرسطح پر جدو جہد کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔  ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے جارحانہ اقدامات اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش دونوں ملکوں کو مہنگی پڑیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…