جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

القدس ہمارے دلوں کی دھڑکن، آنکھوں کی ٹھنڈک، ہماری عزت و ناموس اور عالم اسلام کے لیے سرخ لکیر ہے،ترک صدر

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے جارحانہ اقدامات اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش دونوں ملکوں کو مہنگی پڑیگی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑ اور منظم تنظیم ماس اکنا کے شیکاگو میں ہونے والے 16 سالانہ اجلاس کے موقع پر بھیجے گئے مکتوب میں لکھا کہ امریکی مسلمان بدترین آزمائشوں، خطرات

اور نئے چیلنجز سے گذر رہے ہیں۔ یہ امریکی مسلمانوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے یکسو ہو کر غور کریں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں القدس کے حوالے سے حاصل ہونے والی فتح ونصرت نے ایک بار پھر القدس کی اہمیت ثابت کردی ہے۔ القدس کے دفاع کیلئے پوری مسلم دنیا کو متحرک ہونا چاہیے اور اس کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اکیس جنوری کو جنرل اسمبلی کے فورم سے منظور ہونے والی اس قرارداد کی طرف اشارہ کیا تھا جس میں 129 ملکوں نے القدس کی حمایت کی تھی۔ اس قرارداد میں امریکی حکومت کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو باطل قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ القدس ہمارے دلوں کی دھڑکن، آنکھوں کی ٹھنڈک، ہماری عزت و ناموس اور عالم اسلام کے لیے سرخ لکیر ہے۔ آج عالم اسلام کو القدس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ترک صدر نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے ہرسطح پر جدو جہد کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…