انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی اور روس کے درمیان ’ایس400‘ میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔ سمجھوتے پر دستخط ترک دار الحکومت انقرہ میں کیے گئے تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت ترکی
روس سے ڈھائی ارب ڈالرز مالیت کا ’ایس 400 ‘میزائل خریدے گا۔ ادھر نیٹو اتحاد کو اس سمجھوتے پر تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے کیونکہ ترکی اس اتحاد کا رکن ہے۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ستمبر میں اس ڈیل سے متعلق اور پیشگی ادائیگی کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔