نیویارک /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سالِ نو پر یورپ اور امریکا میں سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کردئیے گئے جبکہ نیو یارک میں سیکورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لندن میں خصوصی بیریئرز لگا دیئے جبکہ پیرس میں 2 ہزار فوجی، 10 ہزار پولیس اور ریسکیو اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں۔نئے سال کی آمد قریب آتے ہی نیویارک میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر دئیے گئے،
سیکورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز ڈیوٹی انجام دیں گے۔خاص طور پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ان میں خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی شامل ہوں گے، جو دھماکا خیز مواد کو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ادھر برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی نئے سال کی آمدکے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، معروف شاہراہوں اور مصروف شاپنگ سینٹرز کے اطراف خصوصی بیریئرز لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس اہلکار اور خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی گشت پر مامور کیے گئے ہیں۔شہریوں کو انتباہ جاری کیاگیا ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طورپر سیکورٹی اداروں سے رجوع کریں، حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں سال نو کے موقع پر کسی بڑے دہشت گرد حملے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ سالِ نو پر یورپ اور امریکا میں سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کردئیے گئے جبکہ نیو یارک میں سیکورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لندن میں خصوصی بیریئرز لگا دیئے جبکہ پیرس میں 2 ہزار فوجی، 10 ہزار پولیس اور ریسکیو اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں۔