اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین گوادر کے اندر2 سال سے خاموشی کیساتھ کیا کام کررہا ہے ،جان کر آپ کو بھی خوشگوار حیرت ہوگی

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ گوادر میں چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن کی طبی ٹیم دو سال سے خدمات فراہم کررہی ہے،2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ انسانی ہمدری منصوبے کے تحت دل کے امراض کا شکار74غیر ملکی بچے علاج کے لئے چین آئے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن(سی ار سی ایف)نے2017 کی ایک ورکنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ار سی ایف

کا پروگرام ” اینجل ٹرِپ” اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سنگین امراض میں مبتلا بچوں کے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے پروگرام کے تحت دو ہزار سترہ میں چوہتر بچے علاج کے لیے چین آئے۔ ان میں افغانستان کے اکیس اور منگولیا کے ترپن بچے شامل ہیں۔ یہ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض کا شکار تھے اور ان کا چین میں مفت علاج ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار سترہ میں سی ار سی ایف نے” سلک روٹ انسان دوستی فنڈ ” قائم کیا ۔

اس کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مدد کرتے ہوئے انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات کی فراہمی ہے۔دو ہزار سترہ میں اسی فنڈ کے تحت سلسلہ وار عالمی انسانی امدادی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر نو گروپس کے تریسٹھ افراد نے عالمی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین پاک انسان دوستی طبی ہنگامی مرکز پاکستان کی گوادر پورٹ پر قائم ہوا۔اور چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن کی طبی ٹیم وہاں دو سال سے خدمات فراہم کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…