اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمبابوے کے سابق صدر موگابے کیلئے بھاری مراعات کا اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(آئی این پی)زمبابوے کے سابق صدر موگابے کیلئے بھاری مراعات کا اعلان کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کوحکومت کی جانب سے رہائش، کاروں اور نجی ائر ٹریول، ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے موگابے کو 6 اہلکاروں پرمشتمل سیکیورٹی گارڈ سمیت 20 افراد کا

اسٹاف فراہم کیا جائے گا جن کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔یاد رہے کہ موگابے کو گزشتہ ماہ احتجاج اور فوج کی مداخلت کے بعد ایک معاہدے کے تحت اپنی طویل حکمرانی سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔زمبابوے کے 93 سالہ ممعر رہنما کے ساتھ طے پانے والے خفیہ معاہدے کی تفصیلات پہلی مرتبہ موجودہ صدر ایمرسن میننگاگوا کے ذریعے سامنے آگئی ہیں۔معاہدے کے مطابق پنشن کی رقم کی تفصیلات تو واضح نہیں ہوئی ہیں لیکن ملک کے آئین کے مطابق سابق صدر کی پنشن موجودہ صدر کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔مقامی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ موگابے کو ممکنہ استعفے کے پیش نظر ایک کروڑ ڈالر ریٹائرمنٹ بونس ادا کی گئی تھیں جو معاہدے کا حصہ تھیں تاہم حکومت کی جانب سے ان دعووں کو مسترد کردیا گیا ہے۔موگابے کے لیے اعلان کردہ نئے پیکیج میں مرسیڈیز بینز ایس 500 سیریز کی تین کاریں یا اسی معیار کی کاریں اور اسٹیشن ویگن اور پک اپ وین فراہم کی جائے گی جو ہر 5 سال بعد تبدیل ہوں گی۔ان تمام گاڑیوں کے لیے ایندھن کا انتظام بھی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔موگابے اور ان کی اہلیہ کو سفارتی پاسپورٹس دیے جائیں گے اور دونوں میاں بیوی زمبابوے کے اندر ہوائی جہاز یا ریل کے چار فرسٹ کلاس سفر اور نجی طیارے میں ملک سے باہر چار مرتبہ جا سکیں گے۔سابق صدر کو دارالحکومت ہرارے کے کسی بھی علاقے میں مکمل تزئین و آرائش کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ فراہم کی جائے گی جس کے

ساتھ بلز اور انٹرٹینمنٹ الانسز بھی شامل ہوں گے۔حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات میں موگابے اور ان کی اہلیہ کے علاوہ ان کے زیرکفالت افراد کو ہیلتھ انشورنس بھی دیا جائے گا۔خیال رہے کہ رابرٹ موگابے 21 نومبر کو ان کی حکمراں جماعت کی جانب سے مواخذے کے اعلان کے بعد معاہدے کے تحت استعفی دیا تھا جبکہ فوج پہلے ہی مداخلت کرکے اختیارات کو ہاتھ میں لیا تھا۔موگابے کی جانب سے استعفے کے اعلان

کے ساتھ ہی ان کے 37 سالہ طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے ساتھ ہی ان کے سابق نائب صدرایمرسن میننگاگوا کو متبادل صدر منتخب کیا تھا۔93 سالہ رابرٹ موگابے اس وقت دنیا کے معمر ترین سربراہ ریاست تھے جن کے اقتدار کا خاتمہ 37 سال بعد ہو۔رابرٹ موگابے نے 1980 میں زمبابوے کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا جبکہ 1987 میں صدر بن گئے تھے اور انھیں زمبابوے کی آزادی کی صف اول کے رہنما کی حیثیت حاصل تھی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…