اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہر سال کتنے بھارتی فوجی بغیر جنگ کے مارے جاتے ہیں ،انڈین میڈیا کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ہرسال ایک ہزارچھ سو بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہیں ٗگزشتہ 9 سالوں میں ایک ہزار بائیس فوجیوں نے خودکشیاں کی۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں ٗورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلےپست ہوتے جارہے ہیں ٗ بھارتی اخبار

میں خودکشیوں کی وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا جبکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو صرف دو فیصد الاؤنس ملنا ٗ گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا  مسترد ہونا بھیبھارتی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کا بڑا سبب ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیرمملکت برائے دفاع سبھاش بھامرکی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک 9 برسوں میں ایک ہزار 22 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، 2014 سے 2017 کے درمیان 425 جبکہ 2009 سے  2013 کے درمیان597 فوجیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ۔ گزشتہ چار برسوں میں فوج کے 9 افسران اور 26 اہلکاروں نے خودکشی کی، سب سے کم خودکشیوں کے واقعات بحریہ میں دیکھنے میں آئے جہاں دو افسران اور 16 سیلرز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…