ریاض(سی پی پی )سعودی محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اسپیکر کے ذریعے موبائل کا استعمال یا سگنل پرگاڑی مکمل طور پر کھڑی کرنے کے بعدموبائل کا استعمال ممنوع نہیں، البتہ ڈرائیونگ کے دوران ہاتھ میں موبائل لیکر استعمال کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے جسکی سزا 24گھنٹے کی جیل ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعہ کو ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ دوران ڈرائیونگ
ہیڈ فونز کے ذریعے موبائل فون استعمال کرنا قانونی طور پر جرم نہیں ہے،جرم صرف ہاتھ میں موبائل لے کر ڈرائیونگ کرنا ہے ،اگر یہ خلاف ورزی پہلی بار ہوئی ہوگی تو ایسی صورت میں صرف خلاف ورزی کی سزا ہوگی جبکہ ریکارڈ صاف نہ ہونے پر 24 گھنٹے کی قید بھی ہوگی۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہوجانے کے 60 دن بعد تاخیر کا جرمانہ ہوگا لہذا تمام ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہوتے ہی توسیع کا اہتمام کریں۔