بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کوئی حقیقی ریاست نہیں‘فرانسیسی میگزین نے نقشہ شائع کردیا،چونکادینے والے انکشافات،یہودی شدید مشتعل

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) اسرائیل کوئی حقیقی ریاست نہیں ،اس جملے نے اسرائیلیوں کے تن بدن میں آگ لگادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک فرانسیسی زبان کے بچوں کے میگزین یوپی کے تازہ شمارے میں دنیا کا نقشہ شائع کیا گیاہے اور ساتھ ساتھ لکھا ہے کہ اقوام عالم اس بات پر متفق ہے کہ فرانس ، جرمنی اور الجزائر جیسے ممالک ہیں لیکن اسرائیل حقیقی ریاست نہیں ہے۔ اس سچائی پر فرانس میں موجود یہودی لابی آگ بگولہ ہوگئی ہے

اور مظاہرے اور احتجاج کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہےکہ فوری طور پر جنوری 2018 کا یہ شمارہ مارکیٹ سے واپس لیا جائے جس کے بعد اشاعتی گروپ Bayer نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کے لیے فرانسیسی زبان کے میگزین Youpi کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے واپس اٹھا لیا جائے گا۔ اس اقدام کا سبب میگزین میں شامل وہ نقشہ ہے جس کے مطابق اسرائیل ’’کوئی حقیقی ریاست نہیں‘‘ہے۔فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سربراہ فرانسس کیلیفات نے مذکورہ اشاعتی گروپ سے اس میگزین کے تازہ شمارے کی کاپیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔میگزین کے جنوری 2018 کے شمارے میں دنیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ایک جانب تحریر ہے کہ دنیا میں 197 ممالک ہیں جیسے فرانس ، جرمنی اور الجزائر وغیرہ ان کے علاوہ بھی مزید ممالک ہیں تاہم دنیا کے تمام ممالک اس بات پر آمادہ نہیں کہ یہ مزید ممالک مثلا اسرائیل یا شمالی کوریا وغیرہ حقیقی ریاستیں ہیں۔میگزین کو شائع کرنے والے پبلشنگ گروپ Bayer کے چیئرمین پیسکل روفنیک نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم اس غلطی اور حماقت کا اقرار کرتے ہیں ، ہم اسرائیلی ریاست کے وجود پر اعتراض نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ادھر فرانسس کیلیفات کا کہنا ہے کہ اْن کی درخواست پر Bayer گروپ Youpi میگزین کا شمارہ نمبر 52 مارکیٹ سے واپس اٹھا لے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…