اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 25 دسمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی، کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات پاکستان دفتر خارجہ میں کرائی گئی، اس ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور اس کی والدہ اور اہلیہ کے درمیان ایک شیشے کی دیوار موجود تھی اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ نے ان کی تصویر شیئر بھی کی، اس تصویر کو لے کر بھارتی میڈیا نے بہت شور مچایا،
بھارتی میڈیا نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ کلبھوشن یادیو کو اپنی والدہ سے گلے ملنے کی اجازت ملنی چاہیے تھی مگر پاکستان نے ایسا نہیں کیا، بھارتی میڈیا اور بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اور اس کی اصل وجہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی انٹر کام کے ذریعے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرانا اور درمیان میں شیشے کی دیوار ہے، ایک بھارتی چینل کا یہاں تک کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو کوٹ پہنانے پر پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت کمزور ہو چکے ہیں اور ان پر تشدد کیا گیا ہے، بھارت کے ایک سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو پر تشدد کیا گیا ہے اس کے سر پر زخم کے نشان ہیں اس کے علاوہ کلبھوشن کے کان کاٹنے کے نشانات موجود ہیں۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہراگلنے میں مصروف ہے۔ اس ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور اس کی والدہ اور اہلیہ کے درمیان ایک شیشے کی دیوار موجود تھی اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ نے ان کی تصویر شیئر بھی کی، اس تصویر کو لے کر بھارتی میڈیا نے بہت شور مچایا، بھارتی میڈیا نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ کلبھوشن یادیو کو اپنی والدہ سے گلے ملنے کی اجازت ملنی چاہیے تھی مگر پاکستان نے ایسا نہیں کیا، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہراگلنے میں مصروف ہے۔