کابل (این این آئی)افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔افغان حکام نے بتایا کہ دھماکا ایجنسی کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ایجنسی کے ملازمین کی آمدورفت جاری تھی۔
وزارت عوامی صحت کے ترجمان اسماعیل خواصی نے نے کم ازکم ہلاکتوں اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعے کو جنوبی صوبہ قندھار میں پولیس دفتر پر کار بم حملے میں 6 پولیس افسر ہلاک اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔