برسلز (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ برطانیہ اپنے پاسپورٹ کے دنیا کے محفوظ ترین دستاویزات میں سے ایک بنائے گا۔ یورپی یونین سے 2019 میں اخراج کے بعد برطانیہ ایک بار پھر نیلے اور سنہرے رنگ کے پاسپورٹ کی طرف لوٹ جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے بتایاکہ اس طرح قومی
شناخت کی جانب دوبارہ رجوع کیا جائے گا۔ یورپی یونین کی تمام رکن ریاستوں میں سرخ رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے، تاہم اس بلاک سے اخراج کے بعد برطانیہ اس پابندی سے آزاد ہو جائے گا۔ برطانیہ اپنے پاسپورٹ کے دنیا کے محفوظ ترین دستاویزات میں سے ایک بنائے گا۔ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں سرخ رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے