جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل انٹر نیٹ اسپیڈ ،دنیا میں سب سے زیادہ-پاکستان نے امریکہ،چین،بھارت اور روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ 56 فیصد اضافہ پاکستان میں ہوا ہے۔ دنیا کی بڑی انٹرنیٹ اسپیڈ تجزیہ کار کمپنی اسپیڈ ٹیسٹ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق 56 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی اوسط انٹرنیٹ اسپیڈ 13 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ 42 فیصد اضافے کے ساتھ

8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ برازیل میں موبائلاسپیڈ 28 فیصد، جاپان میں 23 فیصد اور امریکا میں 22 فیصد بڑھی ہے۔دنیا میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے حساب سے بڑے ملکوں میں چین 32 میگا بائٹس فی سیکنڈ اور امریکا 26 میگا بائٹس فی سیکنڈ کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے کنکشنز کی تعداد اب سوا چار کروڑ کے قریب ہے۔ رواں سال اسپیڈ میں اضافے کے اعتبار سے پاکستان نے امریکا، چین، بھارت اور روس سمیت بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…