جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کابل ٗخفیہ ادارے این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ 

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت میں خفیہ ادارے این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دار الحکومت کابل میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دفتر کے قریب زیر تعمیر عمارت میں دہشت گرد داخل ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ 5 سے 6 مسلح افراد این ڈی ایس کے دفتر کے قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت میں گھسے اور انہوں نے ٹریننگ سینٹر کو

نشانہ بنایا۔افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد اسپیشل فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جو 3 سے 4 گھنٹے تک جاری رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹرپر حملہ کرنیوالے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جس کی پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔کابل پولیس چیف بشیر مجاہد کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ اس دوران کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…