اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گرین کارڈ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سعودیکونسل آف منسٹرز کے مشیر فہد السقیط نے ایک اخبار کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ
سعودی حکومت ملکی سرمایہ کاروں کے لئے گرین کارڈ کی تجویز کی منظوری کے بعد اس کا اجراء شروع کر دے گی۔ یہ گرین کارڈ سرمایہ کاری اور اس سے متعلقہ شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے غیرملکیوںکو دیا جائے گا۔