منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمان کو قتل کرکے رقم اکٹھی کرنے والا ہندو انتہا پسند گرفتار

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک سفاک ہندو نے ایک مسلمان کو قتل کرکے اس کی ویڈیو انٹر نیٹ پر پوسٹ کردی اور پھر اس کے ذریعے رقم اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس کوشش میں ناکام رہا ہے اور پولیس نے اس کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق راجستھان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں انتہا پسند ہندو جتھے گائیوں کو لے جانے والے مسلمانوں کو آئے دن قتل کرتے رہتے ہیں اور حالیہ مہینوں میں ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں تشدد سے متعدد مسلمان قتل ہوچکے ہیں۔پولیس کے ایک افسر آنند شری وستوا نے بتایا کہ شمبو لال ریگڑ نامی ایک ہندو نے راجستھان میں ایک مسلمان مزدور کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔پھر اس نے اس کی ویڈیو انٹر نیٹ پر پوسٹ کی تھی ۔ اس کے ساتھ اپنے بنک کھاتے کی تفصیل بھی دی تھی

اور لوگوں سے مسلم مخالف مہم کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ بھارت بھر سے سات سو سے زیادہ افراد نے اس کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ نفرت پر مبنی جرم کے بعد یہ شخص ہیرو بننا چاہتا تھا اور اس کا اصل مقصد رقم اکٹھی کرنا تھا۔اس انتہا پسند ہندو قاتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔اس کے بعد حکام نے اس کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا ہے۔پولیس کے تفتیش کاروں نے اس کا بنک کھاتا منجمد کردیا ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں رقوم جمع کرانے والے لوگوں کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…