لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بابری مسجد کو شہید کرنے میں پیش پیش رہنے والے تین ہندوؤں نے اسلام قبول کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق 1992ء میں شہید کی جانے والی بابری مسجد پر حملہ کرنے میں پیش پیش تین ہندوؤں کو اللہ پاک نے ہدایت دے دی، یہ تینوں دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے، بابری مسجد پر حملہ کرنے والوں میں پیش پیش رہنے والے بلبیر سنگھ، یوگندر پال اور شیو پرساد نامی تین ہندو کارکنوں نے
اسلام قبول کر لیا ہے، واضح رہے کہ بلبیر سنگھ جو کبھی شیوسینا کے متحرک رہنماء تھے، اب وہ اسلام قبول کرنے کے بعد محمد عامر بن چکے ہیں، یوگندر پال اپنا نام تبدیل کرکے محمد عمر ہو چکے ہیں اور تیسرے ہندو شیوپرساد بھی مسلمان ہو کر محمد مصطفی بن چکے ہیں، ان تینوں نے بابری مسجد پر حملہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم کفارہ ادا کرنے کے لیے اس کے بعد سو مساجد تعمیر کریں گے۔