پاکستان کی حمایت میں چین کے بعد روس نے بھی منہ موڑ لیا،بھارت ششدر،بھارتی میڈیانے اپنی ہی حکومت کو کھری کھری سناڈالیں

12  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی(آئی این پی)چین اور روس نے بھارتی خواہش پر پانی پھیر دیا ، چین بھارت اور روس مابین دہشت گردی کے حوالے سے فیصلہ کن اور سخت ترین اقدامات اٹھانے کیلئے تعاون پر زوردیا ہے ، بھارتی خواہش کے باوجود سہ فریقی مشترکہ اعلامیہ میں مولانا مسعوداظہر اور لشکر طیبہ کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مخالفت میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ہے ،

نئی دہلی میں جاری کئے جانے والے سہ فریقی مشترکہ اعلامیہ میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شدید خواہش کے باوجود لشکر طیبہ اور مولانا مسعود اظہر بارے کوئی لفظ بھی شامل نہیں کیا جا سکا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج مابین دہشت گردی کے حوالے سے فیصلہ کن اور سخت ترین اقدمات اٹھانے کے لئے باہمی تعاون میں فروغ کیلئے اتفاق کیا گیا لیکن مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ میں بھارتی حکومتی مشاورت کو رد کرتے ہوئے چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے مولانا مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کو دہشت گرد قرار دینے بارے کوئی بھی لفظ یا فقرہ نہیں کہا جبکہ بھارتی وزیر خارجہ کی یہ شدید خواہش تھی کہ خطے کے ان تین بڑے ممالک مابین ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو دہشت گردی پروان چڑھانے والا ملک قراردیا جائے لیکن دونوں ممالک نے بھارت کی اس خواہش کو درخود اعتنا سمجھا۔ واضح رہے کہ مولانا مسعود اظہر کو بھارتی حکومت اپنی جانب سے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے چکی ہے



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…