نہتے فلسطینیوں کو تخریب قراردینے کا صہیونی ڈرامہ بے نقاب

12  دسمبر‬‮  2017

رام اللہ(آن لائن)قابض اسرائیلی کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف اشتعال انگیزی روز کا معمول ہے۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنے کے رد عمل میں فلسطین میں عوامی غم وغصے کی شدید لہر اٹھی ہے۔

فلسطینیوں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایمبولینسوں، رضاکاروں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کے لیے صہیونی فوج کی طرف سے کئی طرح کے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔ ایمبولینسوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کے لیے یہ الزام عاید کیا جا رہا ہے کہ نقاب پوش فلسطین مظاہرین ایمبولینسوں کو اپنی سواریوں کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ایمبولینسوں کے ذریعے اسرائیلی فوج پر دھاوے بولتے، سنگ باری کرتے، پٹرول بم پھینکتے، ٹائر جلاتے اور اسرائیل کیقریب پہنچنے پر ایمبولینسوں پر سوار کوبھاگ جاتے ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں کچھ فلسطینیوں کو ایمبولینسوں سے اترتے کر اسرائیلی فوج پر سنگ باری کرتیدکھایا گیا ہے۔ صہیونی فوج نے اس واقعے کو ایمبولینسوں کے خلاف کارروائی کے لیے جواز کے طور پرپیش کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی درعی نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے۔ اس میں فلسطینی ہلال احمر کی ایک ایمبولینس کو فوکس کیا گیا ہے جس سے فلسطینی نقاب پوشوں ایک گروپ اترتا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’ہم اس طرح جرائم بے نقاب کرت ہیں، اس کے بعد ہم کیسے ہلال احمر کی طرف سے زخمیوں کی بیان کردہ تعداد کی تصدیق کرسکتے ہیں۔دوسری طرف العربیہ چینل

کی جانب سے بھی اسی واقعے کی فوٹیج حاصل کی ہے۔ اس فوٹیج میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کا بھانڈہ پھوٹ گیاہے۔ العربیہ کی طرف سے حاصل کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے اسرائیلی فوجی ترجمان نے جس ایمبولینس کو فلسطینی مزاحمت کاروں کو لانے کا دعویٰ کیا ہے وہ قابض فوج کی کارروائیوں میں زخمی والے فلسطینیوں کیو طبی امداد فراہم کرنے اور اسپتالوں میں لے جارہی ہے۔ فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔

اس کی ساتھیوں نے اسے اٹھایا اور ایمبولینس میں ڈالا، اسے ابتدائی طبی امدا فراہم کی اور ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمبولینس کی مدد سے فلسطینی تخریب کاروں کو لایا جاتا ہے۔دوسری طرف ہلال احمر فلسطین نے بھی ایمبولینسوں کو تخریب کاروں ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا الزام قطعی بے بنیاد ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کے ترجمان کا یہ بیان قطعی بے بنیاد ہے کہ سوموار کے روز البیرہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر

حملوں کے لییہلال احمر کی گاڑیوں کے ذریعے فلسطینی نوجوانوں کو لایا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جن فلسطینیوں کو نقاب پوش نوجوان قرار دیا وہ لڑکیاں تھیں جو اپنی ایک زخمی ساتھی کو طبی امداد فراہم کررہی تھیں۔ ہلال احمر کے طبی عملے نے زخمی فلسطینی لڑکی کو فوری طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اس کی ساتھی اسے اسپتال لے گئی تھیں۔خیال رہے کہ حالیہ چند ایام کے دوران اسرائیلی فوج کی کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 1300 سے زاید فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…