جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا انحصار اب امریکہ پر نہیں رہا، امریکہ مکمل سپر پاور کی حیثیت کھو رہا ہے،پاک امریکہ تعلقات کا امستقبل کیا ہوگا،سابق امریکی سینئر سفارتکار رابن رافیل کے انکشافات

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی سینئر سفارتکار رابن رافیل نے کہا ہے کہ امریکہ اب مکمل سپر پاور کی حیثیت کھو رہا ہے، افغانستان کا مسئلہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کلیدی مشکلات کا باعث رہا ہے، پاکستان آج امریکہ پر زیادہ انحصار نہیں کررہا ہے، افغان مسئلہ پر پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر سکتے ہیں،

پاکستان میں سی پیک اور ترقی کے پیمانے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔پیر کو پاکستان ہاؤس کے تحت پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ سابق امریکی سینئر سفارتکار رابن رافیل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات خطے اور عالمی سطح پر بدلتے حالات پر منحصر ہیں، روس، ایران اور دیگر ممالک کا بڑھتا اثررسوخ بھی اہم ہے، امریکہ اب مکمل سپر پاور کی حیثیت کھو رہا ہے، پاکستان میں سی پیک اور ترقی کے پیمانے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان کا مسئلہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کلیدی مشکلات کا باعث رہا ہے، امریکی انتظامیہ نے سات ماہ میں جنوبی ایشیاء پر حکمت عملی تشکیل دی، پاکستان آج امریکہ پر زیادہ انحصار نہیں کر رہا ہے، امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جامع اور مزید وسعت دینی چاہیے، افغان مسئلہ پر پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر سکتے ہیں، افغانستان ہی دونوں ممالک کے مابین کلیدی دوستانہ روابط کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، پاکستان ارو امریکہ کو باہمی مقاصد کیلئے افغان امن کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ،امریکہ تذویراتی اشتراک کو آگے بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، پاکستان سے امریکی فوجیوں کیلئے سپلائی لائن امریکہ کیلئے اہم ہے، پاکستان میں جمہوری استحکام خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…