اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر سمیر احمد برقہ کا کہنا ہے کہ مطاف اور مسجد الحرام کے احاطے میں آب زمزم کے علاوہ 28 کنوئیں تھے، تفصیلات کے مطابق سیرت طیبہ اور مکہ مکرمہ کی تاریخ کے سکالر ڈاکٹر سمیر احمد برقہ نے ایک وڈیو کے جواب میں کہا کہ آب زمزم کا کوئی نیا کنواں مسجد الحرام میں دریافت نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا
پر موجود وڈیو کلپ ٹھیک نہیں ہے، سکالر ڈاکٹر سمیر احمد برقہ نے کہا کہ تاریخ کی معتبر کتابوں سے پتہ چلتا ہے کہ مکہ کے مورخین اور اس کے علاوہ آبی ذرائع کے ماہرین اپنی تحریروں کو کتابیں شکل دے چکے ہیں کہ مطاف اور مسجد الحرام کے زیر زمین احاطہ میںآبی ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں آب زمزم کے کنویں کے علاوہ اور 28 کنویں ہیں۔