جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل دہشت گردریاست،جنگجوئوں کی پشت پناہی کرتاہے،ترک صدر

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا صدر مقام تسلیم کیے جانے کے بعد ترک صدر طیب ایردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کیدرمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عاید کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے القدس اسرائیل کے حوالے کرنے پر اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے ایک آتشیں خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ فلسطینی قوم مظلوم ہے جب کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کو بچوں کے قاتلوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ترک صدر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اقدام کے خلاف ہرممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔تاہم اپنے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ترک صدر کے الزامات مسترد کردیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں کردوں پر بمباری کرنے، صحافیوں

کو جیلوں میں قید کرنے، ایران کے خلاف پابندیوں میں تہران کی مدد اور غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ذمہ دار کو ہمیں اخلاقیات کا درس دینے کوئی ضرورت نہیں۔بعد ازاں فرانسیسی صدر میکروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت صرف اور صرف القدس ہے، اس کے سوا اور کوئی شہر نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…