دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے لیے رضا کارانہ طور پر کام کرنے والی پروین کو پولیس کی مدد کرنا مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق دہلی کی 33 سالہ خاتون جو خاتون کمشنر کے لیے رضا کارانہ طور پر کام کرتی ہے اس نے پولیس کو غیر قانونی شراب کے متعلق اطلاع دی، پولیس کی مدد کرنے پر اس خاتون پر تشدد کیا گیا اور اس کے کپڑے پھاڑنے کے بعد گلیوں میں برہنہ حالت میں چلایا گیا۔ واضح
رہے کہ اس خاتون نے نیرالا میں کچھ دن پہلے ایک گھر سے غیر قانونی شراب پکڑوانے میں پولیس کی مدد کی، 33 سالہ پروین کے چار بچے ہیں، پروین نے بتایا کہ اس پر خواتین کے ایک گروہ نے حملہ کیا جو غیر قانونی شراب کا دھندہ کرتی ہیں، پولیس کو دیے گئے اس بیان کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، اس کے علاوہ 33 سالہ پروین کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔