بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشترکہ فوجی مشقیں،سرحدوں پر مشترکہ گشت ،مشترکہ آپریشنزبھی،چین اور پاکستان کی فوجیں ایک ہوگئیں،ایسا اقدام کہ بھارتیوں کے ہوش ہی اُڑ گئے،افغانستان بھی زد میں آگیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشترکہ فوجی مشقیں،سرحدوں پر مشترکہ گشت ،مشترکہ آپریشنزبھی،چین اور پاکستان کی فوجیں ایک ہوگئیں،ایسا اقدام کہ بھارتیوں کے ہوش ہی اُڑ گئے،افغانستان بھی زد میں آگیا، بیجنگ حکومت پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے، دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیاں نہ صرف ان ممالک بلکہ خطے کے لئے باعث تشویش ہیں، کئی طرز کے عسکری تعاون پر غور کر رہے ہیں

جیسا کہ مشترک فوجی مشقیں، سرحدوں پر مشترکہ گشت اور شاید مستقبل میں مشترکہ آپریشنز بھی اس میں شامل ہوں،بیجنگ حکومت افغانستان میں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے،چینی حکومت شاہراہ ریشم اقتصادی تعاون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ، افغان علاقوں ایک بہت بڑی تعداد داعش کے حامی چیچین، وسط ایشائی، پاکستانی، عرب اور خود افغان عسکریت پسند فعال ہیں، جو طالبان سے بھی زیادہ سفاک ہیں، ان دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے باہمی تعاون نا گزیر ہے، چینی میڈیا کے مطابق کابل میں متعین چینی سفیر یاؤ جینگ نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بات ان تینوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب واقع شمال مشرقی افغان صوبے بدخشان کے دورے کے موقع پر کہی کہ دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیاں نہ صرف ان ممالک بلکہ خطے کے لئے باعث تشویش ہیں۔ کئی طرز کے عسکری تعاون پر غور کر رہے ہیں جیسا کہ مشترکہ فوجی مشقیں، سرحدوں پر مشترکہ گشت اور شاید مستقبل میں مشترکہ آپریشنز بھی اس میں شامل ہوں۔بیجنگ حکومت افغانستان میں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے۔چینی حکومت شاہراہ ریشم اقتصادی تعاون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ افغانستان کے صوبہ بدخشان کی سرحدیں پاکستان کے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے

ساتھ چین کے سنکیانگ اور تاجکستان کے گورنو بدخشان نامی خطوں سے ملتی ہیں۔ افغان علاقوں ایک بہت بڑی تعداد داعش کے حامی چیچین، وسط ایشائی، پاکستانی، عرب اور خود افغان عسکریت پسند فعال ہیں، جو طالبان سے بھی زیادہ سفاک ہیں۔ ان دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے باہمی تعاون نا گزیر ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں افغانستان کے کئی ایسے شمالی صوبے بدامنی کے لپیٹ میں آئے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے خاصے پر امن تھے۔اس بڑھتی بد امنی پر وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، ترکمانستان اور روس نے بھی اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

چینی حکومت نے کافی عرصے تک افغان تنازعے کے سیاسی اور جنگی پہلو سے خود کو دور رکھا مگر اب بیجنگ ایک نمایاں اور فعال کردار نبھانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے افغان صدر محمد اشرف نے اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ منقطع سیاسی رابطے دوبارہ بحال کرنے کو تیار ہیں،۔جس کی مدد سے تنازعات کو حل کیا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چین اس چار فریقی رابطہ گروپ کا رکن ہے۔ جس کی مدد سے خطے کے ممالک افغان تنازعے کے پر امن حل کی تلاش کر رہے ہیں۔چینی میڈیا کے انکشافات پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، بھارتی ٹی وی نے اس رپورٹ کو خوب مرچ مصالحہ لگاکر پیش کیا ہے اور اس کو بھارت کے خلاف چین اور پاکستان کا فوجی اتحاد قراردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…