بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کیا سعودی عرب پر داغے گئے میزائل ایران نے حوثیوں کو فراہم کئے ،اقوام متحدہ حقیقت سامنے آیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائلوں کی ساخت ایک جیسی ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے

کیے جانے والے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ میزائل ایران نے فراہم کیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے حکام سعودی عرب گئے تھے جہاں انھوں نے ان میڈائلوں کے ٹکڑوں کا جائزہ لیا جو حوثی باغیوں نے 22 جولائی اور چار نومبر کو سعودی عرب پر داغے تھے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ان میزائلوں کا سٹرکچر اور مینوفیچرنگ فیچرز ایک جیسے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں نے تین حصے دیکھے جو کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے ہیں جو چار نومبر کو سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں نے داغے تھے۔ان تین حصوں پر شاہد بغیری انڈسٹریل گروپ کے نشان سے ملتا جلتا نشان تھا، شاہد بغیری انڈسٹریل گروپ کو اقوام متحدہ بلیک لسٹ کر چکی ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حکام اکٹھی کی گئی معلومات کو تجزیہ کر رہے ہیں اور اپنی رپورٹ سکیورٹی کونسل کو پیش کریں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ایسے وقت آئی ہے جب امریکہ الزام لگا رہا ہے کہ ایران یمن کے باغیوں کو اسلحہ فراہم کر کے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ایران امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے لگائے جانے والے الزمات کی تردید کرتا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے ماہ ایک آزاد تفتیش کاروں کے گروپ نے سکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کی تھی کہ یمن سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے ڈیزائن کردہ ہیں

اور وہیں تیار ہوئے۔تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس وقت ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ یہ میزائل کس نے یمن کو سپلائی کیے۔یاد رہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے کہہ چکے ہیں کہ ان کی جماعت نے فلسطینی علاقوں اور شام میں اسلحہ بھیجا ہے یمن میں نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…