جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جرمنی میں انوکھی نیلامی، پورا گاؤں کتنے ڈالر میں فروخت ہوا،جان کر آپ حیران رہ جائینگے‎

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)دنیا بھرمیں املاک کی نیلامی عام بات ہے مگر مشرقی جرمنی کے کیمونسٹ دور کا ایک گاؤں نیلام عام میں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں گاؤں کی انوکھی نیلامی ’کارھاوزن‘ نیلام گھر کی جانب سے

برلن میں کی گئی۔الفینہ نامی اس گاؤں کے بوسیدہ مکانات اور اراضی کے خریدار کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ نیلا م مرکز نے خانما برباد بستی کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر رکھی تھی۔اس نیلامی میں حصہ لینے والے اکلوتے خریدار نے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر ادا کرنے کا اعلان کرکے اسے خرید لیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گاؤں پہلے بھی متعدد افراد کی ملکیت رہا ہے۔ تاہم اسے نیلام عام میں پیش کرنااپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔یہ گاؤں آج سے 27 سال پہلے مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد سے قبل غربت کے ہاتھوں ختم ہوگیا تھا۔ مشرقی جرمنی کے علاقے آج بھی اپنی پسماندگی اور غربت، اجرت اور ریٹائر افراد کی پنشن کے حوالے سے مغربی جرمنی سے مختلف ہے۔برلن سے 120 کلو میٹر دور 16 ہزار 800 مربع میٹر گاؤں میں آج کل صرف 20 افراد رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…