اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بڑا اسلامی ملک داعش سے مکمل طور پر آزاد ،حتمی اعلان کردیا گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد/واشنگٹن(این این آئی)عراقی فورسز نے کہاہے کہ ملکی سر زمین کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔وسری جانب عراقی حکام کی جانب سے داعش کو مکمل طور شکست دینے کے اعلان پر امریکا کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان عراقی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کیا،داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر یاراللہ نے کہاکہ

داعش کے مجرم گروہوں کے چنگل سے عراقی سر زمین کو مکمل طور پر چھڑا لیا گیا ہے۔ملک کے مغربی صوبہ انبار سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق عراقی جنرل کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے بہادر فوجیوں نے شام اور عراق کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔قبل ازیں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اس علاقے میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا ،بغداد میں عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ میں یہ خوشخبری تمام عراقی عوام تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ شامی سرحد کے قریب جزیرہ کے علاقے میں داعش کو مکمل طور پر شکست دے دی گئی ہے اور یہ فتح عراقیوں کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ العبادی کا مزید کہنا تھاکہ یہ فتح صرف اور صرف عراقی عوام ہی کی نہیں بلکہ عربوں، مسلمانوں اور پوری دنیا کی فتح ہے۔عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کرنے والے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف عراقی فورسز گزشتہ تین برس سے کارروائی میں مصروف تھیں۔دوسری جانب عراقی حکام کی جانب سے داعش کو مکمل طور شکست دینے کے اعلان پر امریکا کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوئرٹ کے مطابق عراقی اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ داعش کی عراق میں خود ساختہ خلافت کے آخری نشانات کو بھی مٹا دیا گیا ہے اور اس علاقے میں داعش کے ظالمانہ قبضے میں موجود عوام کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…