پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہٹلر بھی ایسے اقتدار میں آیا تھا اور اس نے مارشل لاء لگا دیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی حرکتیں دیکھ کر باراک اوباما نے امریکہ میں بھی مارشل لاء کی پیش گوئی کر دی

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو شروع سے ہی تنازعات کا شکار تھے، یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر مزید مشکل سے دوچار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے اور ان کی دیگر ایسی حرکات

کی وجہ سے سابق امریکی صدر باراک اوباما سے بھی چپ نہ رہا گیا انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حرکات ایسی ہی رہیں تو امریکہ میں بھی مارشل لاء لگ سکتا ہے۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ کی صدارت کو ہٹلر کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ کی جمہوریت کے حصے بخرے ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، امریکہ میں صدیوں سے موجود جمہوریت اب بہت جلد ختم ہو سکتی ہے، میل آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہی کچھ 1930ء میں جرمنی میں ہوا تھا جہاں صدیوں کی جمہوریت، اعلیٰ ثقافتی اقدار اور سائنسی کامیابیاں حاصل ہونے کے باوجود ایڈولف ہٹلر اقتدار میں آیا اور 6 کروڑ لوگ موت کا شکار ہوگئے، لہٰذا آپ کو اس پر توجہ دینی ہو گی۔ سابق امریکی صدر اوباما نے اکنامک کلب میں اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ میں اس وقت جمہوریت کی جو حالت ہے اس پر آپ کو مطمئن ہو کر نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اس کی فکر کرنا چاہیے کیونکہ جمہوریت بہت نازک ہوتی ہے جو بہت جلد ٹوٹ سکتی ہے۔ سابق صدر اوباما نے دنیا میں امریکی کردار کے بارے میں کہا کہ امریکہ کا کردار ناگزیر ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…