بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فوج تو بیرکوں میں ہی رہی مگر اس کی اعلی قیادت نے مداخلت کرکے کیا ، کیا؟فیض آباد دھرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے مختلف تبصرے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارت کے میڈیا نے بھی مختلف تبصرے کیے ۔پیر کو وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر کے استعفی کے بعد حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 6 نکاتی معاہدہ طے پا گیا۔

اس حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستان کی اس کشیدہ صورتحال پر مختلف طرح کے تبصرے کیے ہیں جن میں بھارتی میڈیا بھی شامل ہے۔بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق پاکستان کے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفی کے بعد مذہبی جماعتوں نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک بھر سے اپنے حامیوں کو احتجاج ختم کرکے پرامن طریقے سے منتشر ہونے کی ہدایت کی۔اخبار کا کہنا تھا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک چھوٹی سی مذہبی جماعت پاکستانی حکومت پر دبا ڈالنے اور اسے اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کرسکتی ہے،یہ جماعت انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حلف نامے میں ترمیم پر وفاقی وزیر کے استعفی کا مطالبہ کررہی تھی، جس کو بعد میں پارلیمنٹ نے بدل بھی دیا۔اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بتایا تھا کہ کہ حکومت نے مذہبی جماعت سے معاہدے پر دستخط ‘خانہ جنگی جیسی صورتحال’ سے بچنے کے لیے کیا۔’’ہندوستان ٹائمز ‘‘نے بھی لکھا کہ تحریک لبیک نے اپنا ملک گیر احتجاج اس وقت ختم کرنے کا اعلان کیا جب پیر کو پاکستان کے وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اس جماعت کے احتجاج نے پاکستان بھر میں روزمرہ کی زندگی کو متاثر کیا تھا اور پیر کو بھی بیشتر اسکول، کاروباری ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ غائب تھی

مگر حالات میں بہتری کے بعد کاروباری زندگی بحال ہونے لگی۔اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج تو بیرکوں میں ہی رہی مگر اس کی اعلی قیادت نے مداخت کرکے نیوز چینیلز اور سوشل میڈیا پر سے پابندی ختم کرائی، جس کے بعد وفاقی وزیر نے اس وقت مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جب رینجرز نے اسلام آباد کی متعدد اہم گلیوں کا کنٹرول سنبھالا۔ بھارتی روزنامے ’’دی ہندو‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد کا استعفی حکومت اور مظاہرین کے درمیان رات گئے ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں سامنے آیا، جس کے بعد حالات میں بہتری آنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق تین ہفتوں سے اس جماعت کے حامی اسلام آبادمیں وفاقی وزیر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیئے بیٹھے تھے اور ہفتہ کو انہیں منتشر کرنے کے لیے آپریشن کے بعد اس احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ‘ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے’ کے لیے مستعفی ہوگئے، جس کے بعد تین ہفتے سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔اس حوالے سے حکومت اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان معاہدہ بھی ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو حکومتی احکامات کے باوجود کوئی فوجی اہلکار احتجاج کے مقام پر نظر نہیں آیا بلکہ اتوار کی شام وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ رینجرز کو بھی مظاہرین کے حوالے سے اختیار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…