بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں65پاکستانی گرفتار،کیا کررہے تھے ؟افسوسناک انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پولیس نے متعلقہ سرکاری محکموں و اداروں کے تعاون و اشتراک سے مملکت بھر میں غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت مشترکہ سیکیورٹی کارروائی کرکے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے1821غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ مہم 3ماہ تک جاری رہے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مشترکہ آپریشن باحہ ، سکاکا، الجوف، مکہ مکرمہ ، طائف، حائل اور عسیر میں کیا گیا۔

باحہ میں 334، عسیر میں 1052، مکہ مکرمہ میں 273، طائف 187اور سکاکا سے 25غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے بتایاکہ الجوف پولیس نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے مشترکہ قومی سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا۔ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت 8ایسے غیر قانونی تارکین پکڑے گئے جو آزاد گھوم رہے تھے۔ 6غیر کفیل کے یہاں ملازمت کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے۔ 4اپنے پیشے سے مختلف پیشے سے منسلک تھے۔ انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔4کے اقامے ختم ہوچکے تھے۔ 2 کے پاس اقامہ نہیں تھا اور ایک حروب پر تھا۔مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر فہد العصیمی نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑدھکڑ کیلئے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا۔ العصیمی نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایسے کسی بھی شخص کیساتھ کسی بھی طرح کا کوئی معاملہ نہ کریں جو اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو۔ انہیں پناہ نہ دیں ، انہیں سفر کی سہولت نہ دیں، روزگار دینے سے گریز کریں۔ 911پر انکی موجودگی سے مطلع کریں۔ پولیس ڈائریکٹر نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں 273غیر قانونی مرد و خواتین و بچے گرفتار کئے گئے۔

بعض تارکین کے قبضے سے شراب کی 47بوتلیں برآمد ہوئیں۔ 8 موٹر سائیکلیں بھی پکڑی گئیں۔انہوں نے کہاکہ گرفتارافرادمیں سے 65پاکستانی بھی شامل ہیں، حائل پولیس نے بھی کارروائی کی اور دسیوں غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا۔ عسیر ریجن میں گرفتاریاں سب سے زیادہ ہوئیں۔ وہاں فوجداری کے مقدمات ، حقوق اور منشیات کے مسائل میں ملوث 1052غیر قانونی پکڑے گئے۔ ان کے قبضے سے نشہ آور گولیاں، 122شراب کی بوتلیں، 9ڈرم اور قات کی 1348گانٹھیں بھی برآمد ہوئیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…