اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے حق خودارادیت کے حق میں پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بلاامتیاز تمام انسانوں کے حق خودارادیت کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس تاریخی قدم کو کشمیر اور فلسطین میں قابض افواج کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کی جدوجہد کیلئے امید کی
کرن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد سے کشمیر اور فلسطین میں برسرپیکارحریت پسندوں کی جدوجہد پرتوجہ دلانا ہے۔ عالمی برادری نے قرارداد کے ذریعے قابض افواج کے تمام غیر قانونی قبضوں کو مسترد کردیا ہے۔ حق خود ارادیت عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت بنیادی اصول ہے، جب کہ قرارداد میں جارح ممالک پر اپنے مقبوضہ علاقوں میں فوری طور پر فوجی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔