ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

تربوز خریدنے والے امریکی کو 75 لاکھ ڈالرز کیسے ملے؟ جانئے !

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فوکس نیوز کے مطابق ہینری والکر نامی 59 سالہ شخص والمارٹ میں تربوز لینے کے لیے آگے بڑھا تو اس کا پاؤں تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پھنس گیا جس کی وجے سے وہ گر پڑا۔ گرنے سے اس کے ایک پیر اور ایک کوہلے میں فریکچر ہو گیا۔امریکی ریاست ایلابیما

کے شہر فیِنکس سٹی میں ایک جیوری نے والکر کے حق میں جج کو اپنا فیصلہ دیا۔ اس کے مطابق والکر کو 25 لاکھ ڈالر معاوضے میں ملیں گے اور 50 لاکھ ڈالر تادیبی نقصانات یعنی ’پیونیٹیو ڈیمیجِز‘ کی مد میں۔تاہم والمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اُن کے سپر سٹور کے اس پھل کی نمائش میں کوئی غیر محفوظ عنصر نہیں تھا بلکہ یہ حادثہ گاہک کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ پورے ملک میں ان کے تمام سپر سٹور میں موجود ہے۔والمارٹ کے مطابق انہوں نے تربوزوں کی اس نمائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔لیکن ہینری والکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ مناسب ہے کیونکہ والمارٹ نے بالکل حفاظتی اقدامات کی پرواہ نہیں کی اور ان کو اس لکڑی کے فریم کو کسی چیز سے ڈھک دینا چاہیے تھا۔مقدمے کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ فوج کے ریٹائرڈ سارجنٹ ہینری والکر حادثے سے پہلے آرام سے چلتے پھرتے تھے اور ہفتے میں تین مرتبہ باسکٹ بال کھیلتے تھے لیکن حادثے کے بعد سے ان کو واکر کا سہارہ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…