بیجنگ (آئی این پی ) چین کی مسلح افواج کو چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات کو ایک نئے دور کے رہنما اصولوں کے طورپر لینا چاہئے اور فوج کو مضبوط کرنے کیلئے ان کے خیالات پرمکمل طورپر عملدرآمد کرنا چاہئے،انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی فوجی کمیشن کی قیادت کی
مکمل طورپر پیروی کرنی چاہئے۔یہ بات چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل فوجی کمیشن نے گذشتہ روز کہی ہے۔سینٹرل فوجی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رہنمااصولوں کے مطابق فوج کو مکمل طورپر چینی صدر شی کا وفادار ، دیانتدار اورقابل اعتماد ہونا چاہئے جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل فوجی کمیشن کے چیئرمین ہیں ، فوج کو صدر شی کی کمان کی پیروی کرنی چاہئے ، اس کے احکامات کیلئے جوابدہ ہونا چاہئے ، اسے کبھی بھی پریشان نہیں کرناچاہئے۔مرکزی ملٹری کمیشن نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج کو اس تمام نظام کو جامع طورپر نافذ کرنا چاہئے جس کی چیئرمین ان پر ذمہ داری ڈالتے ہیں ۔رہنما اصولوں میں مزید کہا گیا ہے کہ ذمہ دارانہ نظام کے نکات فوجی کی تعمیر اور اس کے استحکام ، ترقی اور مفاد میں تمام بنیادی ہدایات موجود ہیں ، طویل المیعاد امن ، چینی کمیونسٹ پارٹی اورملک کے استحکام اور چینی سوشلزم کے مستقبل کی بقاکے لئے یہ ضروری ہے ۔