نئی دہلی(آن لائن)بھارتی میڈیا نے الزام عا ئد کیا ہے کہ پاکستان کے پاس مبینہ طور پر ایک سو چالیس جوہری ہتھیار ہیں اور اب ان ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کیلئے زیر زمین سرنگیں بنا رہا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مبینہ طور پر میانوالی میں یہ سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔رپورٹ کے
مطابق یہ تنصیب تین بین الرابطہ سرنگوں پر مشتمل ہے جس کی بلندی دس میٹر اور چوڑائی بھی دس میٹر ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ میں بارہ سے چودہ جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔