پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

’’محنت میں عظمت‘‘ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کا بیٹا ’’ناروے‘‘ کا ’’نائب صدر‘‘بن گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے کی اسمبلی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کے بیٹے عابد قیوم راجہ ناروے اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہوگئے، وہ 2013 کے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جانب سے ایم پی منتخب ہوئے

تھے۔لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عابد قیوم راجہ دوسرے مسلمان سیاستدان ہیں، جو اس عہدے تک پہنچے ہیں۔ یونیورسٹی آف ساؤتھا مپٹن سے ہیومن رائٹس میں گریجویشن کے بعد عابد راجہ کئی سال بطور وکیل کام کرتے رہے۔سال2013 میں وہ لیبرل پارٹی کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور اسمبلی ممبر منتخب ہوئے۔ عابد راجہ کے والد پاکستان سے ناروے منتقل ہوئے تھے اور ایک فیکٹری ورکر تھے۔ ناروے کی لبرل پارٹی سے وابستہ پاکستانی نژاد سیاستدان عابد قیوم راجہ ایک ماہر قانون دان ہیں اور وہ دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئےتھے۔عابد راجہ کے والد راجہ قیوم اور والدہ نسیم اختر ستر کی دہائی کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہجرت کرکے ناروے آئے۔والد ایک فیکٹری میں ملازم تھے اور والدہ ایک گھریلو خاتون تھیں۔ایک اور نو منتخب رکن اسمبلی مدثرحسین کپور کے والدین بھی ستر کی دہائی میں پنجاب پاکستان سے ناروے آئے۔ ان کا تعلق دائیں بازو کی حکمراں جماعت ھورے پارٹی سے ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…