منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں  ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے کہا کہ خودکشی کرنے والے فوجی کی شناخت نریندر کے طورپر ہوئی ہے جو بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے بنگلور کا رہنا والاتھا۔اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007ء سے خود کشی کرنے والے بھارتی

فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 388ہوگئی ہے۔ دریں اثنامقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد قصبے کے پرانے علاقے میںبھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ دریں اثناء تاجروں نے قصبے کے صدر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی۔ تاجروں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایس ایچ او کے علاقے سے تبادلے تک ہڑتال جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز ریشی بازار میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ان کی دکانوں کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔ انہوں نے کہاکہ کئی دکانداروں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور چھ کو گرفتار کرلیا۔ تاجروں نے جنہوں نے لالچوک اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے ،پولیس کے مظالم بند کرنے اورعلاقے سے ایس ایچ او کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…