منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

کس کو اپنی من مانی نہیں کرنے دینگے،امریکہ نے پاکستان کودھمکی دیدی،دوٹوک اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ اسے بھی اس بات کا یقین ہے کہ پاک،چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ متنازع علاقے سے گزر رہا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع جمیز میٹس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ سینیٹ اور ہاؤس آرمڈ سروسز پینل کے سامنے پیش ہوئے اور قانون سازوں کو پاک ،افغان خطے کی موجوہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چین کا منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ (جس میں سی پیک بھی شامل ہے) متنازع علاقے سے گزر رہا ہے اور میرے خیال میں اس طرح سے وہ خود ہی اپنی کمزوری کو ظاہر کر رہا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ امریکا ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں کئی سڑکیں اور گزرگاہیں موجود ہیں تاہم کسی بھی قوم کو ون بیلٹ ون روڈ پر اپنی من مانی نہیں کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان سے گزرنے والے اس منصوبے کا ایک حصہ متنازع علاقے سے ہوکر گزرے گا۔امریکی سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ ہم انسدادِ دہشگردی کے حوالے سے چین کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کو چین کے بارے میں کسی بھی ابہام میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ حکمت عملی کے تحت ہمیں چین کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ہمارا خیال ہے کہ جس راستے پر وہ چل رہے ہیں، وہ غیر فعال ہے۔‎ دریں اثنا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکام کا امریکہ وزیر دفاع کو دو ٹوک جواب۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سی پیک سے متعلق ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ متنازعہ علاقوں سے گزر رہا ہے جس پر چین نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے جواب دیا ہے کہ سی پیک منصوبے پر چین کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہو گا

اور اس کے ساتھ کشمیر چین پر بھی اپنے اصول موقف پر قائم ہے۔ سی پیک سے متعلق چین نے امریکی مفادات کو بے معنی قرار دے دیا اور امریکہ پر واضح کیا کہ چین سی پیک سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…