جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

چین کی وجہ سے دنیابھر میں گدھوں کی آبادی کو شدید خطرہ لاحق

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

بیجنگ(این این آئی)دنیا بھر میں گدھوں کی آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس کی وجہ چین میں ان کے چمڑے کی زبردست مانگ ہے جس کا وہ کھانے بنانے اور روایتی ادویات تیار کرنے میں استعمال کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گدھوں کا گوشت بھی چین میں مقبول ہیں لیکن چین میں ان کی تعداد کم ہو گئی ہے اور سپلائرز اس کی تلاش میں دوسری جگہوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ان کی تعداد میں کمی کا ایک سبب ان کی افزائش نسل میں کمی بھی ہے۔اس کے سبب بطور خاص غریب افریقی شہریوں کو شدید دقت کا سامنا ہے کیونکہ گدھے نقل و حمل اور کاشت کاری میں ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔گذشتہ چند سالوں میں بعض جگہ گدھوں کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔ جہاں چوروں کی چاندی ہے وہیں غریب کاشت کار نیا جانور خریدنے کے اہل نہیں ہیں۔کینیا میں گوشت کے تین پلانٹس کی وجہ سے گدھوں کی مانگ اور قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک پلانٹ میں روزانہ ڈیڑھ سو جانوروں کا گوشت تیار کیا جاتا تھا۔ان کا گوشت اور چمڑہ حاصل کرنے سے قبل ان کے سر پر بولٹ گن ماری جاتی ہے۔سٹار بریلیئنٹ ڈنکی ایکسپورٹ پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو جان کاریوکی نے کہاکہ کینیا ہی نہیں بلکہ افریقہ میں انھیں سب سے پہلے گدھوں کے گوشت کا پلانٹ کھولنے کا سرکاری پرمٹ ملا تھا۔ان کے مطابق اب لوگ گائے سے زیادہ گدھے بیچ رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم چین سے خوش ہیں کیونکہ اس سے قبل گدھوں سے کوئی آمدنی نہیں ہوتی تھی اور اب لوگوں کو گدھوں سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…