اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ پاکستان اور چین میں کبھی بھی کہیں بھی سرجیکل سٹرائیک کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ، بھارتی ائیر چیف کی بڑھک، تفصیلات کے مطابق بھائی ائیر چیف نے بڑھک مارتے ہوئے پاکستان اور چین کو بیک وقت سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔ بی ایس دھنووا نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ پاکستان اور چین میں کبھی بھی کہیں بھی سرجیکل سٹرائیک کرنے کی اہلیت رکھتی ہےاور بھارتی فضائیہ یہ اہلیت حاصل
کر چکی ہے کہ وہ پاکستان اور چین میں کہیں بھی کبھی بھی سرجیکل سٹرائیک کر سکتی ہے اور اپنے ٹارگٹ کو مکمل طور پر نیست ونابود کر سکتی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کے جوہری ہتھیار ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سکواڈ میں 42مزید لڑاکا طیارے شامل کئے جائیں گے ۔ یہ لڑاکا طیارے نہ صرف فضائی قوت میں اضافہ کا باعث ہوں گے بلکہ ان کی جدید صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں قلیل وقت میں لڑنے کیلئے تیار کیا جاسکے گا۔