بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، اشرف غنی نے ہاں کردی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ افغان صدر نے پاکستان کے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورے میں افغانستان کے صدر کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی ۔عمر زاخیل وال جو کہ پاکستان کیلئے افغان صدر کے خصوصی نمائندے بھی ہیں نے کہا کہ افغان صدر کے دورے کیلئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات کے دور ان دورے پاکستان کے حوالے سے تاریخ پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔یاد رہے کہ تعلقات کی خرابی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا سلسلہ بھی تقریباً رک گیا تھا رواں سال کے اوائل میں اسلام آباد میں اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں افغانستان نے اعلیٰ سطح پر شرکت کر نے سے انکار کردیا تھا اور صرف افغانستان کے سفیر نے کانفرنس میں شرکت کی تھی



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…