جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سیکریٹری آف اسٹیٹ کی نظر میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک احمق

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے 20 جولائی کو پینٹاگون میں ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق کہا تھا اور مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔این بی سی نیوز کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ واقعے کے بعد نائب صدر مائیک پینس نے ٹلرسن سے بات کی تھی اور انہیں کم سے کم ایک سال تک اپنا عہدہ نہ چھوڑنے پر زور دیا تھا۔نائب امریکی صدرکے علاوہ ہوم لینڈ

سیکیورٹی سیکریٹری جان کیلی، جو اس وقت صدر کے چیف آف اسٹاف ہیں اور ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس نے بھی ٹلرسن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کو بہتر کرنے کی تجویز دی تھی۔خیال رہے کہ ٹلرسن نے بدھ کے روز اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ فوٹو سیشن کے دوران این بی سی کی مذکورہ رپورٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور وائٹ ہاس نے مذکورہ رپورٹ پر کسی قسم کا رد عمل دینے سے انکار کیا لیکن بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالیسے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج بہت سی غلط خبریں شائع ہوئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ شکایت بھی کی کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کیا کروں یا کہوں، لیکن وہ بولا گیا سچ شائع نہیں کرتے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں کہا۔واضح رہے کہ این بی سی نے 3 افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹلرسن نے یہ الفاظ ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم اور کابینہ کے حکام کے سامنے ایک اجلاس کے دوران کہے تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بوائے اسکاوٹ آف امریکا کو دی جانے والی تقریر سے بہت زیادہ ناراض تھے اور مستعفی ہونے کے لیے تیار تھے۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری آف اسٹیٹ کے درمیان قطر اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی اختلافات منظر عام پر آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…