جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

سعودی اتحادی افواج بچوں کو ہلاک کرنے کی عالمی فہرست میں شامل

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں سعودی کمان میں جاری اتحادی افواج کے آپریشن کو جنگ یا شورش میں بچوں کو ہلاک کیے جانے کی اقوام متحدہ کی فہرست کے مسودے میں شامل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ مسودے کے متن کے مطابق 2016 میں اتحادی افواج کی کارروائیوں میں 683 بچے ہلاک ہوئے اور سکولوں میں ہسپتالوں پر 38 فضائی حملے ہوئے۔اس فہرست میں سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی افواج کی فوجیں اور

حوثی باغی بھی شامل ہیں۔گو اتحادی افواج نے عام شہریوں اور املاک پر حملوں کا الزام مسترد کیا ہے لیکن اقوام متحدہ کے مطابق مارچ 2015 سے ہونے والے فضائی آپریشن میں 60 فیصد عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اب تک 48800 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یمن میں اس جنگ کے وجہ سے دو کروڑ افراد کو ہنگامی طور پر امداد کی ضرورت ہے اور ہیضے کی وبا سے سات لاکھ 75 ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہیضے کا شکار ہو کر 2130 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ہر سال اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے بچوں اور مسلح لڑائی پر رپورٹ شائع کی جاتی ہے جس میں حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے فریقین کی فہرست بھی شامل ہوتی ہے۔رپورٹ کے مسودے کے مطابق اتحادی افواج کی کارروائیوں میں بچے زخمی اور ہلاک ہوئے اور سنہ 2016 میں اس فریق کی جانب سے تصدیق شدہ 38 واقعات میں 683 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملے سکولوں اور ہسپتالوں پر کیے گئے۔اقوام متحدہ کی فہرست میں دوسرے سال بھی جہادی تنظیم القاعدہ، یمن میں حکومتی افواج اور حوثی باغی شامل ہیں۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے اس رپورٹ کے شائع ہونے سے پہلے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے لیکن رواں سال اگست میں سعودی مشن نے کہا تھا کہ اتحادی افواج کو اس فہرست میں شامل کیے جانے کا ‘کوئی جواز نہیں ہے۔’مسودے میں یہ

بھی واضح کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سمجھتی ہے کہ اتحادی افواج’ مقررہ وقت میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے مسودے پر تبصرے کرنے سے انکار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…