پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی نوجوان ڈائریکٹر کی کار چلاتی والدہ کے ساتھ سیلفی انٹرنیٹ پر وائرل

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے نوجوان فلم ہدایت کار ( ڈائریکٹر) فہد الشریف نے اپنی والدہ کے ساتھ کار میں بیٹھے ہوئے ٹویٹر پر ایک سیلفی شئیر کی ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ان کی والدہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور کار چلا رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں یہ توقع کرتا ہوں کہ میری والدہ پہلی سعودی خاتون ہوں گی ،

جو الراقعی چیک پوائنٹ سے کار چلاتے ہوئے گزری ہیں۔سکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ۔ٹویٹر کے بہت سے صارفین نے فہدالشریف کی والد کی سڑک پر کار چلانے کی صلاحیت کو سراہا ہے۔ جس شاہراہ پر وہ کار چلا رہی ہیں ،یہ کویت کے ساتھ واقع سعودی عر ب کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ فہد الشریف نے ہالی ووڈ سے فلم سازی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔وہ

اپنی فلموں پر متعدد ایوارڈ ز حاصل کرچکے ہیں۔فہد الشریف نے یہ سیلفی سعودی خواتین کی ڈرائیونگ کی حمایت میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر پوسٹ کی تھی

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…